وہ قوانین جو کسی وجہ سے لکھنے میں بھول گئے جمعرات، 21 مئی، 2020
وہ قوانین جو کسی وجہ سے لکھنا بھول گئے
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں، تو آپ کی ناک پر فوراً کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
۱: قطاروں کا قانون
اگر کسی جگہ ایک سے زیادہ انتظاری قطاریں ہونے کی صورت میں آپ ایک قطار چھوڑ کر دوسری میں جا کر کھڑے ہوں تو پہلے والی قطار تیزی سے چلنا شروع ہو جاتی ہے۔
۲۔ مکینکی قانون:
کوئی مشین مرمت کرتے ہوئے جب آپ کے ہاتھ تیل یا گریس سے بھر جائیں، تو آپ کی ناک پر فوراً کھجلی ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
۳۔ ٹیلیفون کا قانون :
جب کبھی بھی رانگ نمبر ڈائل ہو جائے تو کبھی بھی مصروف نہیں ملتا۔ آزمائش شرط ہے
۴۔ ورکشاپ کا قانون :
اگر آپ نے ایک سے زیادہ چیزیں *ہاتھ میں اٹھا رکھی ہیں تو ہمیشہ قیمتی اور نازک چیز زمین پر پہلے گرے گی۔
۵۔ دفتری قانون :
اگر آپ دفتر دیر سے پہنچنے پر اپنے باس کو " ٹائر پنکچر " ہو جانے کا بہانہ بنا کر مطمئن کر دیں تو اگلے دو تین دن کے اندر لازمی ٹائر پنکچر ہو جاتا ہے
۶۔ باتھ روم کا قانون :
جب آپ باتھ روم میں نہانے کے دوران صابن لگا چکے ہوں تو بیٹھک میں ٹیلیفون بجنا شروع ہوجاتا ہے۔
۷۔ خفیہ ملاقاتی قانون :
جب آپ کسی سے خفیہ ملاقات میں ہوں (چاہے ڈیٹ پہ ہوں) تو کہیں نہ کہیں، کوئی نہ کوئی جاننے والا ضرور آپ کو دیکھ لیتا ہے۔
۸۔ دودھ ابالنے کا قانون
دودھ ابالتے وقت آپ چاہے جتنی دیر مرضی کھڑے رہیں دودھ نہیں ابلے گا جیسے ہی ایک آدھ منٹ کے لیئے ادھر ادھر ہوئے دودھ ابل کر باہر آ جائے گا اور چولہے کا ستیا ناس ہو جائے گا
۹۔ چائے کا قانون :
دوران کام اگر آپ کا دل گرم گرم چائے پینے کو چاہ رہا ہے اور گرما گرم چائے آپ کی ٹیبل پر آ گئی ہو تو آپ کا باس عین اسی وقت آپ کو بلائے گا یا ٹیلفون کرے گا تا وقتیکہ چائے ٹھنڈی ہو جائے۔
۱۰۔ امتحانی قانون :
دیانتداری اور محنت سے حل کیے گئے سوال کے نمبر ہمیشہ نقل شدہ جواب سے کم ہی آتے ہیں.
0 comment
Hashtag:
#مزاح
You and others
MR Laboratory
Thủ thuật Blog
Star Cường IT
Tôi Học Tin Học
Đức Huy Blog
Hồ Nguyên IT
zOmbie.win
Nghĩa Rồng Blog
Star Nhân IT
Star Đức Blog
Tôi Việt Code
Tuổi trẻ IT
Thủ thuật PC4x
Nguyễn Duy Blog 









