عورت غیر مرد کی طرف کیوں متوجہ ہوتی ہے منگل، 2 جون، 2020
💢 عورت غیر مرد کی طرف کیوں متوجہ ہوتی ہے؟ 💢
عورت غیر مرد کی طرف کیوں متوجہ ہوتی ہے |
امام علی رضی اللہ عنہ رستے سے گزر رہے تھے. دیکھا ایک شخص اُداس بیٹھا کہ کچھ سوچ رہا تھا. امام علی رضی اللہ عنہ قریب گئے. اور اُس کے چہرے کو دیکھ کہ اُس کے دل کے حال کو جان گئے, لیکن اُس کے اطمینان کے لیے فرمانے لگے, اے بندہِ خدا کیا سوچ رہے ہو؟؟🥀😟🖤
اُس نے کہا یا علی آپ تو دلوں کے راز جانتے ہیں. میں کافی دنوں سے یہ محسوس کررہا ہوں کہ میری بیوی مجھ سے بات نہیں کرتی پیار نہیں کرتی. میرا اُس طرح سے احترام نہیں کرتی. تو اِس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ بس...یہ کہنا تھا...🖤😟🥀
تو امام علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا , اے شخص یاد رکھنا, اللہ نے عورت کو احساس کی مٹی سے بنایا. تب عورت کے وجود پہ اُس کا دل حکومت کرتا ہے. اُس کے احساسات حکومت کرتے ہیں. عورت اپنے رشتوں اور زندگی کو دل کے ترازو میں تولتی ہے. یاد رکھنا عورت کبھی اپنے مرد سے دور نہیں ہوتی بلکہ مرد کا غلط رویہ باہر منہ مارنا مرد کا عورت کو دور ہونے پہ مجبور کر دیتا ہے ...🥀😟🖤
میں نے اللہ کے رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم سے سُنا کہ جو انسان اپنی عورت کی عزت نہیں کرتا. لوگوں کے سامنے اُسے بے عزت کرتا ہے. اُس کی چھوٹی چھوٹی باتوں کی تعریف نہیں کرتا. اُس کو اپنا غلام سمجھتا ہے. تو یوں وہ عورت کے دل سے اپنی محبت کو مٹا دیتا ہے. ، اتنا ہی نہیں بروز محشر رسول اللہﷺ بھی تم سے منہ پھیر لیں گے کہ یہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ ظلم ستم کا سبب بنا رہا، وہاں اللہ نمازیں منہ پر مار کر کہتا ہے ہم نے تمہیں نکاح جیسا خوبصورت رشتہ عطا کیا یہ بتا کہ تیرا تیری بیوی کے ساتھ سلوک کیسا تھا۔۔۔ ؟؟؟🥀😟🖤
یاد رکھنا عورت کا اپنے مرد سے دور ہونا اپنے مرد کے لیے نفرت نہیں بلکہ اپنے مرد کے لیے بغاوت ہوتی ہے. تو وہ کہنے لگا یاعلی اس بغاوت کو کیسے ختم کیا جائے علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس بغاوت کو پیار سے ختم کیا جاسکتا ہے. عزت سے ختم کیا جاسکتا ہے. احساس سے ختم کیا جاسکتا ہے. ...🥀😟🖤
اپنی عورت کو مقام دو جو وہ اپنے لیے چاہتی ہے. اپنی عورت کو وہ عزت دو جو وہ اپنے لیے سوچتی ہے. اپنی عورت کو وہ پیار دو جس کا وہ حق تم پہ رکھتی ہے. اے شخص اگر تم نے اپنی عورت کو صرف یہ چند چیزیں دی تو زندگی بھر تمہاری عورت تمہاری ہی ہوکے رہے گے...🥀😟🖤
💫 بونس بات💫
آج کل سب سے زیادہ مسئلے شادی شدہ عورتوں کے میں سُن رہا ہوں اور اس کے پیچھے یہی باتیں ہیں. مردوں سے ایک گزارش ہے باہر منہ مارے کی بجائے اپنے گھر کی عورت کو پیار کریں. وہ عزت مقام دیں جس کی صرف وہی حقدار ہے. اس نے آپکی نسلوں کی پرورش کرنی ہوتی ہے اس سے پہلے کہ وہ باہر سے ہمدردیاں سمیٹے اور آپ کی عزت کا جنازہ نکلے خدارا خیال کریں۔۔😟.
0 comment
Hashtag:
#ضروری باتیں
#معاشرہ
You and others